loading

{اسلامی داستانیں: داستان نمبر ۱۵۰}

امام رضاؑ کی ایک جن سے گفتگو

ترجمہ: عون نقوی

شیخ محمد بن یعقوب کلینی نے اپنی سند سے نقل کیا ہے:

امام کاظمؑ کی دختر حکیمہ بیان کرتی ہیں کہ میں نے ایک دن اپنے بھائی حضرت امام رضاؑ کو لکڑیوں کے انبار کے پاس کھڑا دیکھا۔ قریب گئی تو سنا کہ وہ کسی سے بات کر رہے ہیں جبکہ ان کے ساتھ کوئی بھی مجھے دکھائی نہیں دے رہا تھا۔میں نے عرض کی آپ کس کے ساتھ گفتگو فرما رہے ہیں؟ امام نے فرمایا یہ شخص عامر زہرانی ہے۔جنوں کے بزرگان میں سے ہے میرے پاس کچھ سوال کرنے آیا تھا اور بعض افراد کی شکایت کر رہا تھا۔حکیمہ نے عرض کی کہ یا مولا! میں چاہتی ہوں کہ اس کی بات سنوں وہ کیا کہہ رہا ہے؟امام نے فرمایا اگر اس کی بات سن لو تو خوف اور ہراس کے نتیجے میں ایک سال تک بیمار رہوگی۔میں نے عرض کی مجھے پھر بھی قبول ہے اس کی بات سننا چاہوں گی۔امام نے فرمایا:سنو! حکیمہ کہتی ہیں کہ میں نے اس کی آواز سنی ایک سیٹی کی مانند صدا آئی اور اس کے بعد میں ایک سال تک بیمار رہی۔[1] محمدى اشتہاردى،محمد،داستان ہاى اصول كافى، ص۳۳۷۔ [2] کلینی، محمد بن یعقوب، الکافی، ج۱،ص۳۹۵،ح۵۔

منابع:

منابع:
1 محمدى اشتہاردى،محمد،داستان ہاى اصول كافى، ص۳۳۷۔
2 کلینی، محمد بن یعقوب، الکافی، ج۱،ص۳۹۵،ح۵۔