loading

{اسلامی داستانیں: داستان نمبر ۸۷}

ابو حنیفہ کا امتحان

ايك روز امام صادق ؑنے اپنے شاگرد ابو حنیفہ سے پوچھا :  بتاؤ اللہ تعالى نے آنكھوں ميں نمکینی، كانوں ميں تلخى ، ناك ميں رطوبت اور لبوں ميں شيرينى كيوں پيدا كى ہے ؟ابو حنیفہ نے بڑے غور و خوض كے بعد جواب ديا : يا حضرت اس كا جواب تو ميں نہيں جانتا آپ ہى فرمائيں تو بہتر ہے ۔ امامؑ نے فرمايا : سنو اے ابو حنیفہ ! آنکھیں  چربى كا ڈھیلا ہيں اگر ان ميں نمکینی نہ ہو تو پگھل جائيں ، كانوں ميں تلخى ہے تاكہ کیڑے مكوڑے نہ گھس جائيں ، ناك ميں رطوبت ہے تاكہ سانس لينے ميں دشوارى نہ ہو اور انسان اچھى برى بو كا احساس كرسكے اور لبوں ميں شيرىنى اس لئے ہے تاكہ كھانے پينے ميں لذت حاصل ہو۔[1] ذخیرہ قصص،ص۴۵۔

منابع:

منابع:
1 ذخیرہ قصص،ص۴۵۔