آیات قرآن کو موبائل سے ٹچ کرنا
سوال :
کیا موبایل کے اسکرین پر نظر آنے والے قرآن کے متن کو اس شخص کے لئے مس کرنا جس کا وضو نہیں ہے یا اس عورت کے لئے چھونا جو ماہانہ عادت میں ہے، جائز ہے؟
جواب:
[رہبر معظم امام خامنہ ای]:
اس سوال میں جس صورت حال کا ذکر ہے اس میں در حقیقت قرآن کی آیتوں نہیں بلکہ موبائل کے شیشے کو مس کیا جا رہا ہے، اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔[1] آفیشل ویب سائٹ رہبر معظم۔
[آیت اللہ العظمی سیستانی]:
اگر قرآن کریم کی عبارت پر شیشہ لگا ہوا ہو جیسا کہ موبائل کی اسکرین ہوتی ہے اس کو بغیر وضو کے ہاتھ لگانے میں کوئی حرج نہیں ۔[2] آفیشل ویب سائٹ آیت اللہ سیستانی،مسئلہ۳۹۶۔
[آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی]:
قرآن کریم کو بغیر وضو کے یا حیض کی حالت میں مس کرنا حرام ہے لیکن اگر قرآن کریم کے الفاظ کے اوپر شیشہ لگا ہو تو حرام نہیں۔[3] مکارم شیرازی، ناصر،رسالہ احکام نوجوان ،ص۴۷،مسئلہ۱۲۹۔